گروپ ڈسكرپشن
تمام معزز بھائیوں اور پیارے دوستوں کو کلاس کے آفیشل گروپ میں خوش آمدید
سوال ::
یہ گروپ کس نے بنایا ؟؟
جواب ::
یہ گروپ محمّد عامر اقبال ثم المعروف رانا صاحب ثم المعروف شاعر ثم المعروف ادیب ثم المعروف تجزیہ نگار ثم المعروف محب کتاب نے بنایا ہے
سوال ::
یہ گروپ کیسے بنایا ہے ؟؟
جواب ::
رانا صاحب کے ذاتی موبائل کے ذاتی واٹس ایپ پر دائیں طرف اوپر والے حصہ میں تین نقطہ نظر آتے ہیں
جہاں کلک کرنے سے آخری آپشن کریٹ گروپ کا آتا ہے
چانچہ وہاں پر کلک کر کے رانا صاحب نے اپنے موبائل پر بذات خود یہ گروپ بنایا ہے
سوال ::
یہ گروپ بنانے کا مقصد کیا ہے ؟؟
جواب ::
گروپ بنانے کا مقصد انتہائی واضح ہے ..
دوستوں کے ساتھ رابطہ کی بحالی ..
ایک دوسرے کے احوال سے آگاہی ..
دس سال جس طرح کلاس کے ماحول میں رہے .. ورچوئل ویسا ماحول کریٹ کرنا
بے روزگار دوستوں کے لئے حتی الامکان بہتر روزگار کا بندوبست کرنا یا ان کی رہنمائی کرنا ..
چھوٹی یا بڑی سطح پر ایک دوسرے کی ملاقات کا اہتمام کرنا ..
برداشت رواداری صبر و تحمل کو فروغ دینا ..
سوال ::
اس گروپ میں کون لوگ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں
جواب::
دراصل یہ گروپ جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کے فضلاء درس نظامی سنہ (2018 ) پر مشتمل ہے
لیکن وه تمام افراد جو کبھی بھی اس کلاس کا حصہ رہے ہوں وه تمام لوگ شمولیت کے اہل ہیں
سوال::
یہ گروپ بنانے کی نوبت کیوں پیش آئی ؟؟
جواب::
پہلے ایک گروپ کلاس کے گروپ کے نام سے موسوم تھا جو درحقیقت ایک ذاتی گروپ تھا
مقصدیت سے خالی ذاتیات پر مشتمل گالم گلوچ سمیت بہت سی برائیوں پر مشتمل بد انتظامی کا ایک شاہکار گروپ ، جہاں ہر وقت کسی نہ کسی کو ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر ایڈ اور ریموو کرنے کا سلسلہ جاری رہتا تھا
چانچہ ان تمام حالات میں رانا صاحب نے کلاس کے تمام احباب کے مشوره کے بعد ایک ایسا گروپ بنانے کا فیصلہ کیا جو حقیقتا کلاس کا گروپ ہو اور اسے ایک مثالی گروپ کے طور پر پہچانا جاۓ
اَلْحَمْدُلِلّٰه ہم اپنے مقصد میں انتہاء درجہ کامیاب رہے
سوال::
گروپ میں چیک اینڈ بیلنس کا کیا انتظام ہے ؟؟
جواب::
اس گروپ میں بطور منتظم ہمیشہ پانچ ایڈمن کم از کم رہیں گے جبکہ زیادہ کی کوئی حد نہیں ہے
سوال ::
کسی بھی ممكنه یا پیش آمدہ مسلہ کی صورت میں گروپ کے معزز ممبران کی دلجوئی کا کیا سامان ہے
جواب ::
تمام ساتھی جنہیں کسی بھی قسم کا کوئی مسلہ ہو وه کسی بھی ایڈمن کو اپنا مسلہ سینڈ کر سکتے ہیں
ان کا مسلہ پر مشاورت کرنے کے بعد کوئی مناسب حل تجویز کر دیا جاۓ گا جس پر عمل بھی کیا جاۓ گا
سوال::
کیا اس گروپ میں سے کسی کو ریموو کیا جا سکتا ہے
جواب::
گروپ کا واحد اصول یہی ہے کہ یہاں سے کسی کو ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد خوامخواہ ریموو نہیں کیا جاۓ گا
البتہ ذاتیات پر اترے کسی شخص کو گالم گلوچ کرنے والے کسی شخص کو گروپ کے تمام معزز ممبران میں سے کسی کو خوامخواہ تنگ کرنے والے شخص کو فی الفور گروپ سے ریموو کر دیا جاۓ گا
اس کے علاوہ کسی بھی شخص کو ایڈ کرنا یا ریموو کرنا گروپ کے معزز احباب کا فیصلہ ہو گا
جس پر مشورہ کے بعد عمل کیا جاۓ
سوال::
اس گروپ میں ایڈمن بنانے کا یا کسی ایڈمن کو ڈسمس کرنے کا کیا انتظام ہے
جواب::
ایڈمن بنانے یا کسی ایڈمن کو ڈسمس کرنے کا اختیار اس کے علاوہ گروپ ڈسكرپشن لکھنے یا اسے تبدیل کرنے کا اختیار انتظامی طور پر رانا صاحب کے پاس رہے گا
سوال::
تو کیا ہم کہ سکتے ہیں کہ یہ گروپ کلاس کا آفیشل گروپ ہے
جواب::
جی بلکل کہ سکتے ہیں
کسی بھی شخص کو اپنا ذاتی گروپ بنانے کا اختیار حاصل ہے
لیکن کلاس کے گروپ کے لئے آئیندہ سے اس گروپ کو بطور کلاس کے آفیشل گروپ کے حتمی آخری بولا لکھا اور پکارا جاۓ
جزاك اللّٰه خيرًا
دعا گو
محمّد عامر اقبال ثم المعروف رانا صاحب
Comments
Post a Comment